بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے حریت رہنما سمیت چھ کشمیری گرفتار کر لیے

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuff

سرینگریکم اپریل(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے پلوامہ ، جموں اور کٹھوعہ کے اضلاع سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک رہنما سمیت چھ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے اویس الطاف، عاقب منظور اور وسیم احمد کوضلع کے علاقے کریم آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ادھر بھارتی پولیس نے جموںاور کٹھوعہ اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد شریف سرتاج کے علاوہ گردیو سنگھ اور سدھانت شرما نام کے دو افراد گرفتار کر لیے۔
پولیس نے کٹھوعہ میں ایک شخص سے حوالہ لین دین کی رقم وصول کرنے کے ایک فرضی مقدمے میں سابق وزیر جتیندر سنگھ المعروف بابو سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
دریں اثناضلع پلوامہ کے علاقے مران میں نافعہ بلال نامی ایک 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ وہ گھر سے سکول جانے کیلئے نکلی تھی اور واپس گھر نہیں لوٹی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button