بھارت

بی جے پی اور جے ایم ایم رانچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں، اسد الدین اویسی

نئی دلی 20جون(کے ایم ایس )
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ دونوں رانچی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے اس سے پہلے پارٹی ترجمان نوپور شرما اور جھار کھنڈ مکتی کے خلاف کارروائی نہیں کی کیونکہ پولیس نے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائیں اور اب تک ان کے خلاف کارروائی نہیںکی گئی ہے۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت کو ان خاندانوں کی مدد کرنی چاہئے جن کے بچے احتجاج میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے 14سالہ مدثر اور 19سالہ ساحل کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ مدثر اور ساحل کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ ان کے بچوںکو مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button