سوپور میں آتشزدگی سے 5مکان جل کر خاکستر
سرینگر یکم اپریل(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں جمعہ کی شام آگ لگنے سے کم از کم 5رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ قصبے کے علاقے جامعہ قدیم میں ایک رہائشی مکان میں لگی اور بعد ازاں اس نے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ تاہم بڑے پیمانے پر آتشزدگی میں پانچ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر میں لیکیج بتائی گئی ہے جبکہ واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر ضلع کولگام کے کھڈوانی بائی پاس پر آئل ٹینکر کی ایک اسکوٹی سے ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اسکی بیٹی زخمی ہوگئی۔