مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : پاکستان کی آسٹریلیا سے ہارکے بعد شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سری نگر 13 نومبر (کے ایم ایس)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا سے ہار کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک 36 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے کاﺅسہ خاصلہ کے رہائشی شخص کی شناخت ریاض احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مرحوم وادی کشمیر کے معروف کرکٹر وسیم کاچرو کا بھائی ہے۔متوفی کے اہلخانہ نے بتایا کہ ریاض کو گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا اور اسے فوری طور پر سری نگر کے جہلم ویلی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button