بھارت

اترپردیش: پولیس سے پریشان خاتون کی بی جے پی دفتر کے سامنے خود سوزی کی کوشش

لکھنو02 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپریش کے دارلحکومت لکھنو میں پولیس کے ہاتھوں پریشان ایک خاتون نے ریاستی اسمبلی اور بی جے پی دفتر کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی ۔
خاتون نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کے آگے خود کو نذر آتش کرنے کا ادارہ کیا تو موقع پر موجودپولیس اہلکاروں نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ لکھنو کے علاقے رانی کھیڑا کی رہائشی رام پیاری نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کو پولیس بلاوجہ پریشان کر رہی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے ۔خاتون جب بی جے پی دفتر کے آگے پہنچی تو اس نے اپنے کپڑوں پر مٹی کا تیل چھڑک رکھا تھا تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے فوراًپکڑ لیا اور خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ واقعے کے وقت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی دفتر میں موجود تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button