بھارت

بھارت:ہندو استاد نے نوسالہ دلت لڑکے کو پانی پینے پرتشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو استاد نے تالاب کا پانی پینے پر ایک نو سالہ دلت لڑکے کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریاست کے ضلع جالون میںلڑکے کے والدین نے بتایا کہ ان کا بچہ کچھ دنوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھا۔جب بچے کو اسکول میں دوبارہ درد محسوس ہوا تو اس نے قریبی تالاب سے پانی پیا۔یہ دیکھتے ہی لڑکے کے استاد ششی یادو نے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس کی اس قدر پٹائی کی کہ بچے کی ناک سے خون بہنے لگا۔یہ اطلاع ملتے ہی لڑکے کی ماں سکول پہنچی اور استادسے پوچھ گچھ کی۔ تاہم استاد نے اپنے کئے پر معذرت نہیں کی الٹا اسے دھمکیاں دیں۔بچے کے والدین نے اورائی کوتوالی اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور ضلع کلکٹر اور بنیادی تعلیم کے ضلعی آفیسر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں استاد کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button