بھارت

گجرات فسادات کا مجرم ،انتخابات میں بی جے پی کی امیدورار اپنی بیٹی کی مہم چلا رہا ہے

احمد آباد14نومبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات کا ایک مجرم منوج ککرانی اپنی بیٹی پائل ککرانی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے جسے عدالت نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
منوج کی بیٹی پائل ککرانی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہے جس کی مہم 2002کے گجرا ت فسادات میں سزا یافتہ منوج ککرانی چلا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمر قید کی سزا پانے والامنوج ککرانی اپنی بیٹی کی انتخابی مہم چلارہا ہے ۔ منوج ککرانی کو2016میں ضمانت پر رہاکردیاگیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں دکھا یاگیا ہے کہ ناروڈہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے بلرام تھنوانی اورپارٹی کارکن انتخابی مہم کے دوران منوج ککرانی کا گرموشی سے استقبال کر رہے ہیں ۔پائل ککرانی کو گجرات کے آئندہ انتخابات کیلئے بی جے پی کے 160امیدواروں کی پہلی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ منوج گجرا ت میں مسلمانوں کے قتل عام کے وقت سے بی جے پی کا کارکن ہے ۔اس سے پہلے بی جے پی نے چندر سنگھ راول جی کو گودھرا کی نشست سے میدان میں اتاراتھا جس پر بھی تنازعہ کھڑاہوگیاتھا۔ راول جی نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور اسکے اہلخانہ کے قتل کے مقدمے کے مجرموں کو مہذب برہمن قرار دیا تھا اور وہ گجرات حکومت کی کمیٹی کا حصہ تھے جس نے عمر قید کی سزا پانے والے ان مجرموں کی رہائی کو منظوری دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button