مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، رپورٹ

اسلام آباد 02 اپریل (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت حریت رہنماوں اور کارکنوں کو جھوٹے الزامات میں بار بار گرفتار کرکے انہیں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس اور فوجیوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ مارچ میں 96 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی حکام کشمیر کی جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے حریت رہنماو¿ں، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہے ہیں۔بھارت اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کو کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں انتہائی تنگ و تاریک سیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، انہیں علاج و معالجہ اور معیاری غذا کی عدم فراہمی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی حراستوں کا نوٹس لینا چاہیے اور نظر بندوں کے حقوق کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button