جموں

اسمبلی انتخابات سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت اور دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ

جموں03 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” مشن سٹیٹ ہڈ” کے صدر سنیل ڈمپل نے اسمبلی انتخابات سے قبل علاقے کی ریاستی حیثیت اور دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنیل ڈمپل نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشن سٹیٹ ہڈ عام آدمی پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر سکتا ہے اگر وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنا موقف واضح کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں اگر وہ جموں و کشمیر کی ریاستی اور خصوصی حیثیت اور دفعہ 370کو بحال کرنے کے بارے میں اپنا موقف واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک انتہائی حساس علاقہ ہے اور اس کے مختلف مسائل اور مطالبات ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا روڈ میپ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ریاستی حیثیت، خصوصی حیثیت اور دفعہ 370کی بحالی کی حمایت کرتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا اگر یہ اپنا موقف واضح کرتی ہے تو ہم اتحاد کے لیے تیار ہیں۔ سنیل ڈمپل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی مطالبہ کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل علاقے کی ریاستی حیثیت اوردفعہ370کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button