جموں
پونچھ میں کئی مقامات پرایس آئی اے کے چھاپے
جموں05جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے سرحدی ضلع پونچھ میں مختلف اہم مقامات پرچھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپے کئی مقامات پر مارے گئے تاہم ایس آئی اے نے ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جن کے گھروںپر چھاپے مارے گئے۔ایس آئی اے جموں کی ایک خصوصی ٹیم نے پونچھ میں اہم مقامات پر چھاپے مارے۔