جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے

جموں02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ علاقے کی انتظامیہ تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور نئی دہلی سے آنے والی ہدایات پر چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں گورنر انتظامیہ ایک کٹھ پتلی ثابت ہوئی ہے جس کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں کیونکہ تمام ہدایات نئی دہلی سے آ رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کی صورتحال مکمل طور پر بگڑ چکی ہے کیونکہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو زمینی صورت حال کا کوئی اندازہ نہیں ہے اور وہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا موجودہ منظر نامہ انتہائی ناگفتہ بہ ہے کیونکہ ہر مرحلے پر جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button