جموں
ضلع پونچھ میں ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش برآمد
سرینگر04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پونچھ میں ذہنی طور پر معذور ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لاش پیر کے روز سرنکوٹ میںسانگلہ نالے سے برآمد ہوئی۔ مذکورہ شخص 12گھنٹے قبل اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت 60سالہ علم دین ولد باغ علی ساکن فضل آباد کے طورپر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ راہگیروں نے لاش دیکھی اور پولیس کو مطلع کردیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس سانگلہ نالے پر پہنچی اورلاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور اہلخانہ کے مطابق گزشتہ شام سے گھر سے لاپتہ تھا۔