جموں

پونچھ میں دھماکے سے خوف و ہراس

6603a26691939_nat-blast-sparks-panic-in-j-k-s-poonch-no-one-injured-avinash-_img.0000000جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کو دیر گئے پونچھ ہسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ پونچھ قصبے میں ضلع اسپتال کے نزدیک واقع ایک مذہبی مقام کے قریب ہواجس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں پونچھ ہسپتال کے قریبی علاقے سے مشتبہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ فرانزک ماہرین دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا مشتبہ افراد کی جانب سے دستی بم پھینکنے کے بعد ہوا۔ پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button