مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

سرینگر03 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو غیر مقامی افراد زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹھانکورٹ کے رہائشی افراد پر ضلع کے علاقے لتر میں فائرنگ کی گئی ۔ انہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے سریندر نام کے ایک زخمی کوسرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کیا گیا۔دونوں زخمی ایک پولٹری گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button