مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنے حقوق واپس حاصل کرنے کے لیے قربانیوں کے لئے تیار رہیں: فاروق عبداللہ

سرینگر 05 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے چھینے گئے حقوق واپس حاصل کرنے کے لیے بھارتی کسانوں کی طرح قربانیاں دینے کے لئے تیارر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ہر ایک کارکن اور لیڈر کو ہر گاو ں اور علاقے میں زمینی سطح پر لوگوں سے رابطے میں رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا”تم سب کو ثابت قدم رہنا ہے۔ بھارتی حکومت نے 700 کسانوں کی قربانیوں کے بعد زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا۔ ہم سے چھینے گئے حقوق واپس حاصل کرنے کے لیے ہمیں بھی ایسی ہی قربانیاں دینی پڑ سکتی ہیں۔“ فاروق عبداللہ نے کہا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تین افراد کے اہل خانہ کی شدید مزاحمت کے بعد بھارتی پولیس اور انتظامیہ کو دو کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنا پڑیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی ادھم پور میں تیسرے بے گناہ کی میت اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنا باقی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوںپر زوردیا کہ وہ عوامی رابطہ پروگرام شروع کریں اور کشمیر کے ہر گاو¿ں اور محلے میں لوگوں سے جڑے رہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button