مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے خوف و دہشت کا راج قائم کررکھا ہے، ڈی ایف پی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے قابض بھاتی فورسز اہلکاروںکی طرف سے بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی حالیہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں اختلاف رائے کو دبانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں راجوری، پونچھ، ادھم پور، ریاسی اور ڈوڈہ سمیت مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران اب تک درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے جبر و استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کر رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت ظلم ستم کے ذریعے کشمیریوںکی منصفانہ جدوجہد کو ہرگز دبا نہیں سکتا، کشمیری اپنے شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر کشمیری حریت رہنماﺅں ،کارکنوں اور نوجوانوں کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button