مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے جولائی میں 6کشمیری شہید کردیے

اسلام آباد یکم اگست (کے ایم ایس)بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو دو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی کے مہینے میں 138 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 38 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان، سیاسی کارکن اور طلبا ء شامل تھے ۔ ان میں سے زیادہ تر کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو زخمی جبکہ ایک مکان کو تباہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button