مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ: بھارتی پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک

 

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکار کوگولی مار کر قتل کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجے دھر نامی پولیس اہلکار کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں گزشتہ شب اس کے ساتھی نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیاجب اس نے ایک مندر میں گھسنے کی کوشش کی ۔ لنگیٹ ہندواڑہ کا رہائشی سپاہی اجے دھر پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں تعینات تھا۔
ادھرضلع کولگام کے علاقے محمد پورہ میں ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button