مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:مسلمان پڑوسیوں نے پریشان حال پنڈت خاندان کی بھر پور مدد کی

سرینگر06 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت دکاندار بال کرشن بھٹ کو نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے گولیاں مارے جانے کے بعد انکے اہلخانہ کو مسلمان پڑوسیوں نے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلمان پڑوسیوں نے نہ صرف کشمیری پنڈت کو ہسپتال پہنچایا بلکہ انکے پریشان حال اہلخانہ کو ہرطرح کی مدد بہم پہنچائی۔بال کرشن بھٹ کو نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کے روز شوپیاں کے علاقے Chotigam میں ان کی دکان کے باہر گولیاں مار دی تھیں۔ وہ اس وقت سری نگر میں بھارتی فوج کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔بال کرشن بھٹ کے بھائی انیل بھٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ ان کے تمام مسلمان پڑوسی بہت اچھے ہیں اور وہ ہمارا بھر پور خیال رکھ رہے ہیں۔ ایک پڑوسی مختار احمد لون نے کہا کہ جس لمحے میں نے گولیوں کی آوازیں سنی میں اپنے بھتیجے اور دوستوں کے ساتھ باہر بھاگا اور بال کرشن کو ہسپتال پہنچایا۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں اور بال کرشن ایک ساتھ پلے بڑھے ہیں اور ہمارے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، ہم ایک ہیں اور ان شااللہ ہم ہمیشہ ایک رہیں گے۔ایک اور پڑوسی فیاض احمد نے کہا کہ بال کرشن عرف سونو کو گاو¿ں میں ہر کوئی پسند کرتا ہے کیونکہ وہ آدھی رات کے وقت بھی اپنی دکان کھولتا ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button