مقبوضہ جموں و کشمیر

ترکیہ کو امید ہے کشمیر میں پائیدار امن قائم ہوگا:طیب اردوان

اقوام متحدہ20ستمبر(کے ایم ایس)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جموں و کشمیر میں مستقل امن اور خوشحالی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ 75سال قبل آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی بھارت اور پاکستان ایکدوسرے کے درمیان امن اور یکجہتی قائم نہیں کرسکے جو بہت بدقسمتی کی بات ہے۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں ایک منصفانہ اور مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو۔ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے انسانی امداد کی مہم شروع کی ہے جو اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لوگوں کی مدد کریں کیونکہ وہ انتہائی تکلیف دہ وقت سے گزر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button