مقبوضہ جموں و کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سابق سربراہ کو ایک مرتبہ پھر ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا


نئی دہلی 08 اپریل(کے ایم ایس) ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سابق سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ دہلی کی ایک عدالت کی طرف سے ان کے خلاف جاری کردہ لک آوٹ سرکلر (ایل او سی) کو واپس لینے کا حکم جاری کرنے کے باوجود انہیں دوبارہ بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
آکار پٹیل نے جمعرات کی شام کو ایک ٹویٹ میںلکھا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ابھی تک انہیں ایل او سی سے نہیں اتارا ہے کیونکہ انہیں بنگلورو ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک کیلئے اپنی پرواز میں سوار ہونے سے دوبارہ روک دیا ہے۔پٹیل نے مزیدلکھا کہ وہ اس اقدام کے خلاف دوبارہ عدالت جائیں گے۔
قبل ازیں پٹیل نے بدھ کو اس وقت عدالت سے رجوع کیا تھا جب انہیں امریکہ کا ویزا ہونے کے باوجود ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button