مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن نصرت الاسلام کا مولانا سید ربیع حسن ندوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر 16اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن نصرت الاسلام نے ادارے اور اس کے نظربند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے معروف عالم دین مولانا سید محمد ربیع حسن ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مولانا سید محمد ربیع حسن ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ دینی ادارے دارالعلوم ندوة العلما لکھنوکے سربراہ بھی تھے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انجمن نے کہا کہ ان عظیم شخصیات اورادارے کے بزرگوں بالخصوص مفکر اسلام حضرت علی میاں ندوی اور مولانا ربیع ندوی کے ساتھ ہمارے سابق صدور میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ، میرواعظ مولوی محمد فاروق سے لے کر موجودہ میرواعظ عمر فاروق تک اخلاص، علمی، دینی اور دعوتی تعلقات تھے جوہر لحاظ سے ناقابل فراموش ہیں۔ انجمن نے مولانا ربیع ندوی کو ان کی زندگی بھر کی تعلیمی، تدریسی، ادبی، اصلاحی، دعوتی اور ملی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دارالعلوم ندو العلما اور رائے بریلی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مولانا مرحوم کے لیے جنت الفردوس کی دعابھی کی گئی۔
دریں اثناء انجمن نے نوشہرہ سرینگر کے محمد مظفر شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جو سدرہ بل کے عبدالمجید خان کے بہنوئی اور میرواعظ خاندان کے قریبی دوست اور خیر خواہ تھے۔ انجمن نے خان اور شیخ کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button