مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر احمد شاہ تہاڑ جیل میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں،محمود احمد ساغر

shabirاسلام آباد 15فروری (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ متعدد امراض میں مبتلا ہونے کے باوجود شبیر احمد شاہ جیل کی سختیوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے شبیر شاہ کو کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات کی نمائندگی اوران کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے پر مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند کر رکھا ہے ۔ انہوں نے شبیر شاہ کے مشن کی آبیاری ہر صورت میں جاری رکھنے اور کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرنے کی پاداش میں شبیرشاہ نے اپنی زندگی کے 35برس جیلوں اور عقوبت خانوں میں گذارے ہیں۔تاہم محمود احمد ساغر نے کہاکہ ان تمام تر سختیوں اور آزمائشوں کے باوجودشبیر شاہ کے جذبہ حریت اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کشمیر کے بارے میں اپنے حق پر مبنی موقف میں کوئی لچک دکھائی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کشمیری عوام کو انکا مسلمہ حق ، حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ شبیر شاہ کے خلاف لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو ثابت کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے شبیر شاہ کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر حریت رہنماء کے خلاف تمام الزامات من گھڑت کہانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماء نے بھارتی جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی حالت زار پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی نظربندوںکی جیلوںمیں حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی قائدین کوجیلوں میں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ متعدد سنگین امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں مقررہ تاریخوں پر عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیاجاتا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button