بھارت

بھارت :بی جے پی کی حکومت میں جمہوریت کا چوتھا ستون خطرے میں ہے،راہل گاندھی

modi-rahul_660_032619074114نئی دلی08اپریل (کے ایم ایس)
کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوریت کا چوتھا ستون خطرے میں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں مدھیہ پردیش میں صحافیوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون پر بی جے پی حکومت حملہ آور ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں صحافیوں کو سچ بولنے کی آزادی نہیں ہے اور اگر کوئی صحافی سچ بولنے کی جرات کرتا ہے تو بی جے پی حکومت یا تو اسے ذلیل کرتی ہے یا پھر جیل میں ڈال دیتی ہے۔راہل نے کہا کہ مودی حکومت کوگودی میڈیا پسند ہے اور یہ حکومت سچائی سے ڈرتی ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں گذشتہ دنوں پولیس نے صحافیوں اور تھیٹر کے فن کاروں کو برہنہ کر کے پولیس اسٹیشن میں بند کردیاتھا ۔
صحافیوں اورفن کاروں کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پولیس نے انہیں نیم برہنہ کھڑا کر رکھا ہے۔
ادھر راہل گاندھی نے جمعہ کوآر جے ڈی لیڈر شرد یادو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت بھارت کو تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے پوری اپوزیشن کومودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بھارت کا معاشی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے کیونکہ اسکے پاس ملک چلانے کا کوئی ویژن نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button