مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ سے20 سالہ نوجوان لاپتہ
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے کنزر سے ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنزر کے علاقے زنڈپال کے رہائشی 20سالہ دانش احمد خان کے اہل خانہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ دانش 13ستمبر کی صبح اپنے گھر سے نکلا اور اس کے بعدواپس نہیں لوٹا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دانش کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں۔ واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتارکرکے غائب کردیا ہے اورکسی کو معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا شہید کردیے گئے ہیں۔ اس طرح کے واقعات آج بھی ایک معمول ہے اورخدشہ ہے کہ دانش بھی کہیں اسی ریاستی دہشت گردی کا شکار نہ بناہو۔