مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کا شہید کمانڈر عبدالخالق گنائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

00اسلام آباد17دسمبر(کے ایم ایس) جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہید مجاہد کمانڈر عبدالخالق گنائی عرف جمال افغانی کو ان کی29ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک عظیم محب وطن اور آزادی پسند رہنما تھے جنہیں بھارتی فوجیوں نے 16دسمبر 1993کودوران حراست شہید کردیاتھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہید کمانڈر نے بھارتی تسلط سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈر نے 1970سے 1993تک اپنی طالب علمی اور جوانی کی زندگی اپنے وطن کی آزادی کی جدوجہد میں گزاری۔ انہیں ان کے آبائی قصبے کلوسہ بانڈی پورہ میں سپرد خاک کیاگیاتھا۔محمد فاروق رحمانی نے شہید کمانڈر سمیت جموں و کشمیر کے تمام شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں پریس اور میڈیا کا گلا گھونٹنے، مسلسل گرفتاریوں اور نظربندیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اورصحافیوں کو نشانہ بنانے ،جائیدادوں پر قبضہ کرنے اور گھروں کو تباہ کرنے پر جابر ہندوتوا حکومت کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019سے شروع ہونے والا کشمیر کا موجودہ دور 1947کے بعد سے بھارتی قبضے کا سیاہ ترین دور ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال میں مداخلت کرے ۔ انہوںنے عرب کی برادرحکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرانے کے لئے اپنے معاشی، سفارتی اوردیگرذرائع استعمال کریں اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button