مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس نے مسلم لیگ کے کارکن پیر عطااللہ کو گرفتار کرلیا

Captureسرینگر27 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیرمسلم لیگ کے کارکن پیر عطا اللہ شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے ہندواڑہ کے علاقے میں پیر عطااللہ کے گھر پر چھاپے کے دوران گھریلو اشیا ءکی توڑ پھوڑ کی اور انکا موبائل فون بھی ضبط کر لیا۔ گرفتار ی کے بعد انہیں ہندواڑہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔
مسلم لیگ جموں وکشمیر کے ترجمان نے ایک بیان میں پارٹی کارکن کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیر عطا اللہ شاہ جسمانی طور پر معذور ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری سیاسی کارکنوں کی گرفتار ی کا نوٹس لیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button