مقبوضہ جموں و کشمیر

صمد انقلابی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو،جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل

سرینگر12 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے حریت رہنما عبدالصمد انقلابی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی کو چند روز پہلے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میںان کے گھر سے گرفتارکیا گیا تھا۔صمدانقلابی کے بھائی محمد یوسف نے بتایا کہ انہیں رات کے وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیااورسنبل تھانے میںنظربند کیا گیا جہاں سے انہیں سب جیل بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا اور جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ دو سال سے عبدالصمد انقلابی اپنی خراب صحت کی وجہ سے غیر فعال تھے۔انہوں نے کہا ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ان کے خلاف دوبارہ کس بنیاد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button