مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں حریت رہنما سمیت 11افرادپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

سرینگر 13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی سمیت کم از کم گیارہ افرادپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جن لوگوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیاگیاہے ان میں عبدالصمد انقلابی، قیصر احمد پرے، ظہور احمد ڈار، محمد سلیم پرے، عرفان احمد لون، عرفان احمد بٹ اور نصیر احمد پرے شامل ہیں۔یہ تمام لوگ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button