مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں ایم بی بی ایس کے طالب علموں کواب آر ایس ایس کے بانی رہنماﺅں کے بارے میں پڑھایا جائے گا

 

 

بھوپال 06ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایم بی بی ایس کے طالب علموں کواپنے پہلے سال کے کورس میں اب آر ایس ایس کے بانی کے بی ہیڈگیور، بھارتیہ جن سنگھ کے رہنما دین دیال اپادھیائے اور سوامی ویویکانندکے بارے میں پڑھایا جائے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے وزیر تعلیم وشواس سارنگ نے کہاکہ ایم بی بی ایس کے طالب علموں کو آیوروید کے ماہرمہارشی چارکا اور بھارت میں سرجری کے بانی سشروت کے با رے میں پڑھایا جائے گا۔ ایم بی بی ایس کے طالب علموں کے لئے اگلا تعلیمی سیشن اس سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل میڈیکل کونسل نے کہا کہ اخلاقی اقدار پہلے سال میں بنیادی کورس کا حصہ ہونا چاہئے لہذا ہم نے طلباءکی کردار سازی کے لئے ان عظیم شخصیات کو شامل کرنے کے بارے میں سوچا۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس اقدام پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی لوگوں پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی سربراہ کمل ناتھ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگوں پر اپنے نظریات اور ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے چاہے تعلیم کا میدان ہو یا کوئی دوسرا شعبہ ہو۔ ذرائع کے مطابق نیشنل میڈیکل کونسل ایم بی بی ایس کے نصاب کا فیصلہ کرتی ہے۔یہ ہر مضمون کے لئے موضوعات کا تعین کرتی ہے لیکن ہر ریاست کے محکمہ تعلیم کو بنیادی کورس کے لئے مضامین کامواد تیار کرنے کا اختیار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button