مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں سال 2021میں 6صحافیوں کو قتل کیا گیا

نئی دہلی03 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں سال 2021 میں کم از کم 6 صحافیوں کو قتل کیا گیا، 108 صحافیوں پر حملے کیے گئے اور 13 میڈیا ہاوسز کو نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی دہلی میں قائم تھنک ٹینک” دی رائٹس اینڈ رسکس اینالیسس گروپ“ (آر آر اے جی) نے اپنی پریس فریڈم رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو اکثر تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، انکے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور انکے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں ۔ آر آر اے جی نے اپنی انڈیا پریس فریڈم رپورٹ میں بتایا کہ بھارت میں سال 2021کے دوران کم از کم چھ صحافی مارے گئے ، 121 صحافیوںاور 13 میڈیا ہاو¿سز کو نشانہ بنایا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی ریاستیں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور تریپورہ ان علاقوں میں سرفہرست ہیں جہاں گزشتہ سال صحافیوں اور میڈیا ہاو¿سز کو نشانہ بنایا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button