مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت نے کشمیری آزادی پسند رہنماء مشتاق زرگرکو عسکریت پسند قراردیدیا
نئی دلی 14 اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیری آزادی پسند رہنماء مشتاق احمد زرگر کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت عسکریت پسند قراردیدیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے بدھ کو جاری ایک گزٹ نوٹیفیکیشن کے ذریعے مشتاق زرگر کو عسکریت پسند قراردیا ۔ نوٹیفیکیشن میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ مشتاق زرگر سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں امن کو خطرہ لاحق ہے ۔ وزارت نے یو اے پی اے کے کالے قانون کے تحت مشتاق زرگر کو عسکریت نامزد کیا۔