مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں مزید تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پٹن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتارنوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے”کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔قابض حکام نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کارکن قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔