مقبوضہ جموں و کشمیر

بابائے حریت سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں ریلی کا اہتمام

gilani2

 

مظفرآباد10اکتوبر (کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیر نے بابائے حریت شہید سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نعرے درج تھے۔مظفرآبادکی فضاءاسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمدغزالی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے حریت سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما تھے جو بھارتی فوجی قبضے سے مقبوضہ ریاست کی آزادی کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی اسلام، آزادی اور پاکستان کے عظیم سپاہی تھے جنہوں نے ہمیشہ انسانیت اور آدمیت کی قدروں کی بات کی۔ حریت رہنما مشتاق الاسلام نے کہاکہ بھارتی تسلط سے مقبوضہ ریاست کی آزادیِ کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شوکت جاوید میرنے کہاکہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کشمیری قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے قربان کی۔ ریلی کے شرکاءنے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button