مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کی معیشت ، سیاحت اور کاروبارکو شدید چوٹ پہنچائی گئی ہے، راہل گاندھی

جموں11 ستمبر (کے ایم ایس)آل انڈیا کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے جموں وکشمیر کی مخلوط ثقافت اور آپسی بھائی چارے پر حملے کر کے یہاں کے لوگوں کو کمزور دکیا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی معیشت ، سیاحت اور کاروبارکو شدید چوٹ پہنچائی گئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے یہ باتیں جموں میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجتماع سے اپنی تقریر کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کشمیر کی مخلوط ثقافت پر حملہ کیا گیا، کشمیریوں کے آپسی پیار اور بھائی چارے پر حملہ کیا گیاپھر ان سے ریاستی درجہ لے لیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی والے سچائی سے ڈرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button