بھارت

بھارت :کیرالہ میں ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے رہنماکا قتل

کیرالہ 17اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پلکاڈ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دوسرا سیاسی قتل ہوا ہے جب موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ایک گروپ نے ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے رہنما کو قصبے کے مرکز میں واقع ان کی دکان پر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ45سالہ ایس کے سری نوا سن پر جو ایک سابق ضلعی رہنما اور آر ایس ایس کا عہدے دار ہے، چھ رکنی گینگ نے پلکاڈکے قریب میلاموری میں ان کی موٹر سائیکل کی دکان پر حملہ کیا۔یہ واقعہ پلکاڈ کے ایک گائوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ایک مسلمان رہنما کو ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے کے 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں پیش آیا ہے۔آر ایس ایس لیڈر کے قتل کے بعدمقامی لوگوں نے قریبی علاقوں میں دکانیں بند کر دیں اور پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔قریبی دکانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میںجو ٹی وی چینلز کے ذریعے نشر کیے گئے،دیکھا جاسکتا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور دکان تک پہنچ رہے ہیں اور ان میں سے تین سری نواسن پر حملہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button