بھارت

اتر پردیش:بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت نے 13ہزار مدارس بند کرنے کی تیاری کر لی

UP Madrasah123

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش میںبی جے پی کی فرقہ پرست حکومت نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ مدارس کو بند کرنے کی تیاری کر لی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) نے دینی مدارس سے متعلق اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے جس میں تیرہ ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مدارس غیر منظور شدہ ہیں لہذا انہیں بند کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ میں جن مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں زیادہ تربھارت نیپال سرحد پر واقع ہے۔بھارت کا جانبدار دار مودی میڈیا جو گودی میڈیا کے نام سے بھی مشہور ہوا ہے مدارس سے متعلق اس پورٹ کو خوب اچھال رہا ہے ۔مسلمانوں میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button