بھارت

ممبئی:مرمت کے دوران بھارتی بحریہ کے جہاز کو آگ لگ گئی

Fire erupts aboard Naval ship at Mumbai dockyard, doused; no casualtyممبئی:
بھارت میں ممبئی ڈاکیارڈمیں بھارتی بحریہ کے ایک جہاز کو آگ لگ گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بحریہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ اتوار کی شب ممبئی ڈاکیارڈ میں بحریہ کے جہاز میں مرمت کے دوران آگ لگ گئی۔انہوں نے کہاکہ جہاز کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس کے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جہاز میں لگی آگ پر قابو پایا۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور جہاز میں آگ لگنے کی اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے بحری جہاز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں بھارتی بحریہ کے ترجمان نے صحافیوںکو بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button