بھارتی حکومت محمد اشرف صحرائی کے دوران حراست انتقال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے: اقوام متحدہ
بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے سفاکانہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے
اقوام متحدہ 11 ستمبر (کے ایم ایس) اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طورپراپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد اشرف صحرائی کی گرفتاری اور دوران حراست انتقال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے چارخصوصی نمائندوں Morris Tidball-Binz, Tae-Ung Baik, Tlaleng Mofokeng, اور Nils Melzer کی طرف سے بھارتی حکومت کے نام ایک خط میں کیاگیا ہے۔ یہ خط جولائی 2021 میں بھیجا گیا تھا اوربھارتی حکومت کی طرف سے مقررہ وقت کے اندر جواب نہ دینے پر جمعہ کو جاری کیاگیا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے اپنے خط میں مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ محمد اشرف صحرائی کے غیر قانونی طورپر نظربند بیٹوں مجاہد اشرف خان اور راشد اشرف خان کے انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے ۔ مجاہد اور راشد کو کئی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ حریت رہنما کے جنازے کے دوران بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔
بھارتی پولیس نے محمد اشرف صحرائی کو12 جولائی 2020 کو سرینگر میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیاتھا اور ان پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکرکے جموں کی ادھمپورجیل منتقل کیا تھا۔جیل میں ان کی حالت خراب ہوگئی لیکن انہیں بروقت ڈاکٹرتک رسائی نہیں دی گئی اور رواں سال 04 مئی کو سرکاری میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں وہ اگلے روز انتقال کر گئے۔
دریں اثناءحریت رہنما اور ڈیموکریٹک پولیٹکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے ہر قسم کے سفاکانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ نے جموں میں ایک بیان میں بھارتی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 5 اگست 2019 کے فیصلے پر نظر ثانی کرے جس کے ذرےعے مقبوضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی۔
ادھر بھارتی صحافیوں کی یونین نے ایک بیان میں سرینگر میں چار صحافیوں ہلال میر، شاہ عباس، اظہر قادری اور شوکت موٹا کے گھروںپر پولیس کے چھاپوں اور پولیس سٹیشن میں ان سے پوچھ گچھ کی مذمت کی ہے۔بیان میں کہاگیا کہ وادی کشمیر میں ذرائع ابلاغ کو اس طرح ہراساں کرنے اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے تاکہ صحافی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
واشنگٹن میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میںمنعقد ہ ایک تعزیتی کانفرنس کے مقررین نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جدوجہد آزادی کشمیر کی قیادت کی اور اپنی پوری زندگی کشمیرکاز کے لئے وقف کی ۔
حریت آزادکشمیر کے رہنماﺅں امتیاز وانی اور عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے علیحدہ ملک حا©صل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔