مظفر آباد : کشمیری نوجوانوں کی طرف سے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت
مظفر آباد 06ستمبر (کے ایم ایس)
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام رن فار فریڈم ریس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل سہیل حبیب تاجک مہمان خصوصی تھے۔سرینگر ہائی وے پر منعقدہ ریس میںآزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ایونٹ میں محمد عمران نے پہلی ، عبدالمعید نے دوسری اور قاضی اربکان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کے شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ایک دن ہم مظفر آباد سے سرینگر تک دوڑ لگائیں گے۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے اپنے خطاب میںکہا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا تھا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام 6ستمبر 1965کے شہدا اور تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیاکہ اگر بھارت نے آزاد کشمیرمیںکسی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو کشمیری نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے ۔ریس سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیرکے جھنڈوں کو قومی ترانے پر سلامی دی گئی۔ KMS-13/Y