مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے دو کشمیریوں کی نظربندی کالعدم

سرینگر 20اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم اے چوہدری نے بشیر احمد جبکہ جسٹس جاوید اقبال وانی نے سجاد حسین گل کی کالے قانون کے تحت نظربندی کوکالعدم قراردیا۔ عدالت عالیہ نے قابض انتظامیہ کو دو نوں نظربندوں کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button