مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد 13اپریل (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ شہباز شریف اپنے دور حکومت میں ترقی پسند اور شفاف اقدامات سے پاکستان کی معیشت بحال اور مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام اور فسطائی ہندوتوا حکومت کی طرف سے ہندوستانی مسلمانوں کی منظم نسلی کشی ُ اور ثقافتی تباہی کے بعد مسئلہ کشمیر شہباز شریف کی حکومت اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جن کی انتہائی خوفناک آئینی اقدامات نافذ کر کے آواز کو مسلسل دبایا جارہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی قبرستان کی خاموشی کشمیر اور پاکستان دونوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔محمد فاروق رحمانی نے وزیر اعظم پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورموں پر مزید موثرطورپر اٹھائیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کے پرامن اور منصفانہ حل کے طریقے تلاش کریں جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کہاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button