امرناتھ یاترا کے نام پر جدید آلات کی تنصیب کے بعدسخت پابندیاں عائد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے امرناتھ یاترا سے پہلے جدید آلات کی تنصیب کے ساتھ ساتھ نقل وحرکت پر سخت پابندیوں اور نگرانی بڑھادی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کو بارودی سرنگوں کے جیمرز، دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے آلات، گاڑیوں پر نصب سکینر زاور مختلف اقسام کے سی سی ٹی وی سسٹمزسے لیس کیا گیا ہے۔آئی جی پی سوجیت کمار سنگھ نے وادی کشمیر میں آلات کے معائنے اور کارکردگی کے مظاہرے کی نگرانی کی۔ حکام نے بتایاکہ ان سے یاترا کے راستوں کی بہتر اسکریننگ اور نگرانی کی جاسکے گی۔ 3 جولائی کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے پہلے علاقے میں سخت پابندیاں عائد گئی ہیں۔ جبکہ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدامات محفوظ اور پرامن یاتراکو یقینی بنائیں گے۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ جیمرز، سکینرز اور نگرانی کے آلات کی اس طرح کی بڑے پیمانے پر تعیناتی بال تل اورپہلگا کے راستوں پراضافی چوکیوں، رکاوٹوں اورجامہ تلاشیوں کا باعث بنتی ہے۔







