مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی، آر ایس ایس نفرت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اکھلیش یادو

اٹاوہ بھارت22 اپریل (کے ایم ایس)سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس سے جمہوریت ، اتحاد اور ہم آہنگی کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادونے اپنے گاﺅں سیفئی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ غریب عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں ، کارکنوں پر بی جے پی حکومت کا استحصال بڑھ رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سب کو مذہب کی بنیاد پر بڑھکا رہی ہیں ۔ یادونے کہا کہ آئین میں سب کو مسادی حقوق دیے گئے ہیں لیکن بی جے پی معاشرتی تانا بانا کو توڑنے میں مصروف ہے اور وہ اپنے اقتدار کے لالچ میں ریاست کے چوتھے ستون میڈیا پر بھی دباﺅ ڈال رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا آئی ٹی سیل افواہیں پھیلا کر نفرت کی چنگاری کو ہوا دینے کا کام کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button