آزاد کشمیر

پاسبان حریت کا ”کشمیر یکجہتی مارچ“ مظفرآباد پہنچ گیا

IMG20240201190008_01
مظفرآباد:پاسبان حریت جموں و کشمیر کا ”جموں وکشمیر یکجہتی مارچ“ جو گزشتہ روز ضلع نیلم کے مرکزی قصبے آٹھمقام سے شروع ہوا تھا، آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شرکانے آٹھمقام، کنڈل شاہی، جورہ بانڈی، میرپورہ، باریاں، سماری، چلانہ، نوسادہ نوسیری اور پٹہکہ کے مقامات سے رات گئے تک مارچ کیا۔ ان علاقوں کے مکینوں، تاجروں اور نوجوانوں نے مارچ کے شرکاءکا والہانہ استقبال کیا۔ یہ مارچ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا جنہیں گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
یکجہتی مارچ کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی،نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم، خواتین ونگ کی سربراہ مہناز قریشی، ضلع نیلم کے صدر شرافت حسین ملک، کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے رہنما پیرزادہ سلطان، عبدالحئی راجوروی، محمد اسحاق شاہین، الف دین ڈار، محمد فاروق شیخ، محمد فیاض خان، امتیاز عزیز اور ارشاد تانترے نے کی۔
مارچ کے شرکاءنے سماری اور چلہانہ کے مقابل واقع بھارتی فوجی چوکیوں کے سامنے شدید احتجاج کیا اور ”ہم کیا چاہتے آزادی، بھارت سے لیں گے آزادی “ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا ۔
عزیر احمد غزالی اور عثمان علی ہاشم نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں ایک غاصب کی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے کروڑوں لوگ اس مرتبہ بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button