آزاد کشمیرخصوصی رپورٹ

سید علی گیلانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستان کی ایک توانا آواز تھے، صدر آزاد جموں وکشمیر

اسلام آباد 01 ستمبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی بھارت کے غیر قانونی زیرجموں کشمیر میں پاکستان کی ایک مضبوط و توانا آواز تھے جنہوں نے واضح طور پر ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمار ہے کا نعرہ بلند کیا۔
صدر آزاد جموں وکشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مرحوم رہنما ایک بااصول شخص تھے جو زندگی کی آخری سانس تک اپنے نظریے پر قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کو ان کے سیاسی نظریے کی وجہ سے شدید مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور قابض بھارتی انتظامیہ نے برسہا پرس تک انہیں گھر میں نظر بند رکھا اور اسی دوران وہ داعی اجل کے لبیک کہہ گئے۔انہوں نے سید گیلانی کو جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہوئے گزاری۔
بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ آزاد جموںو کشمیر کی حکومت بھارت سے آزادی اور جموںوکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے سید علی گیلانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button