مقبوضہ جموں و کشمیر

تامل ناڈو: مندر کے جلوس کے دوران گیارہ افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک

تھانجاور تامل ناڈو 27 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور میں مندر کے ایک رتھ جلوس کے دوران گیارہ افراد ایک ہائی ٹرانس میشن لائن کی زد میں آنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔یہ واقعہ کلیمیڈو کے علاقے میں میں اس وقت پیش آیا جب مندر کا رتھ جلوس جاری تھا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حادثے میںزخمی ہونے والے تین افراد کو تھانجاور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button