مقبوضہ جموں و کشمیر

سی پی جے کاآگرہ جیل میں نظربند کشمیری صحافی آصف سلطان کی صحت پر اظہارتشویش

#CriminalizationOfJournalismInIIOJK-4نیویارک02مئی (کے ایم ایس) صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی عالمی تنظیم ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس” (سی پی جے)نے بھارتی ریاست اترپردیش کی سینٹرل جیل آگرہ میں نظربند کشمیری صحافی آصف سلطان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ایشیا پروگرام کے کوآرڈینیٹر سٹیون بٹلر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بغیر کسی سزا کے تقریبا چار سال جیل میں گزارنے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکام آصف سلطان کو رہا کریں۔کمیٹی کے مطابق آصف سلطان کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں آگرہ کی امبیدکر نگر سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے اور اس علاقے کو اس وقت شدیدگرمی کی لہر اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔آصف کو بھارتی پولیس نے 27اگست 2018کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ ماہ جب صحافی کو چار سال بعد ضمانت ملی تو انہیں دوبارہ گرفتار کر کے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) لاگوکیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button