مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد

سرینگر16 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے تینگن نوگام میں ایک 28سالہ نوجوان پراسرار طورپر مردہ پایا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سہیل رحمان کی لاش سرینگر کے نواب بازار میں ان کی رہائش گاہ پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ سہیل کے اہل خانہ نے اسکے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے ۔سہیل کے دو بچے ہیں۔اہلخانہ نے مزید کہاکہ سہیل پیر سے لاپتہ تھا وہ پیر کو اپنے والد کو سری نگر کے علاقے حبہ کدل لے کر گیا تھا اس کے بعد گھر واپس نہیں لوٹا ۔ سہیل کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا فون بھی دو دن سے بند تھا اور ہم اس کی سلامتی کے بارے میں فکرمند تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button