جموں

جموں: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

جموں 28 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی نے جموں خطے کے قصبے کٹھوعہ میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مقبوضہ علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی رام لیلا چوک سے شروع ہو کر سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) دفتر ہیرا نگر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بندکریں جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔جموں شہر میں پیر مٹھا لین کی مرمت میں غیر معیاری کام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت صدر بیوپار منڈل گرومیت سنگھ ا ور کانگریس کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے کی۔ مظاہرین نے ڈویڑنل کمشنر جموں سے درخواست کی کہ غیر معیاری کام کے ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنی برطرفی کے خلاف جموں توی پل کے قریب دھر نا دیا اور گاڑیوں کی آمد ورفت کو روکنے کی کوشش کی ۔ اس دوران مظاہرے میں شریک کئی مرد و خواتین کو حراست میں لیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button